واشنگٹن،13فروری(ایجنسی) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹِن ٹروڈو Justin Trudeauآج پیر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹروڈو کے لیے یہ ایک بہت ہی اہم اور نازک دورہ ہے، جس کے دوران وہ امریکی صدر کے ساتھ آزادانہ
تجارت کے حوالے سے ایک سمجھوتے کی امید کر رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ وہ مہاجرت کے حوالے سے امریکی صدر کو اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریزا مے اور جاپان کے سربراہِ حکومت شینزو آبے کے بعد ٹروڈو تیسرے غیر ملکی رہنما ہیں، جو بیس جنوری کو حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قبل از دوپہر اور ظہرانے پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔